کورونا وائرس: 42.04 لاکھ معاملات کے ساتھ ہندوستان، برازیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرا بدترین متاثرہ ملک بن گیا

نئی دہلی، ستمبر 7: گذشتہ ایک دن میں کورونا وائرس کے  90،802 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 42،04،614 ہوگئی۔

اس کے ساتھ ہی ہندوستان برازیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کورونا وائرسے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا۔ برازیل اب 41.37 لاکھ معاملات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1،016 مزید افراد کی اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 71،642 ہو گئی ہے۔

جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے ٹریکر کے مطابق ریاستہائے متحدہ 62،75،775 کورونا وائرس کیسوں کے ساتھ بدترین متاثرہ ملک ہے۔

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے اب تک 8.70 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔