کورونا وائرس: عالمی ادارۂ صحت کے مطابق پچھلے دو ہفتوں سے روزانہ 1 لاکھ سے زیادہ کیس آ رہے ہیں سامنے

نئی دہلی، جون 16: عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے معاملات کی تعداد پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس میں ہر روز ایک لاکھ سے زیادہ معاملات کی اطلاع دی جارہی ہے۔

ٹیڈروس نے ادارہ کی میڈا بریفنگ کے دوران کہا ’’ڈبلیو ایچ او کو عالمی سطح پر کوویڈ-19 کے اب تک 7.8 ملین سے زیادہ معاملات اور 430،000 سے زیادہ اموات کی اطلاع ملی ہے۔ پہلے 1،00،000 واقعات کی اطلاع آنے میں دو ماہ سے زیادہ کا وقت لگا۔ لیکن پچھلے دو ہفتوں سے ہر روز 1،00،000 سے زیادہ نئے معاملات سامنے آ رہے ہیں۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ حالیہ معاملات میں سے تقریباً 75 فیصد معاملات صرف 10 ممالک سے سامنے آ رہے ہیں، جن میں امریکہ اور جنوبی ایشیا کے ممالک شامل ہیں۔

معلوم ہو کہ جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس اب تک 80.14 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر کرچکا ہے اور 4.36 لاکھ سے زیادہ افراد کو ہلاک کرچکا ہے۔