کورونا وائرس: دہلی میں ایک اسپتال کے 68 ڈاکٹروں اور نرسوں کو مشتبہ مریض کی موت کے بعد قرنطینہ کیا گیا

نئی دہلی، اپریل 17: جمعرات کو پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق دہلی کے ایک سرکاری اسپتال کے 68 ڈاکٹرز، نرسوں اور عملے کو ایک 25 سالہ حاملہ خاتون، جس پر شبہ ہے کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا تھی، کے علاج کے دوران فوت ہونے کے بعد گھر پر قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

اس خاتون کو پیر کے روز شمالی مغربی دہلی کے بھگوان مہاویر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور بدھ کی رات اس کی موت ہوگئی۔ اس نے مبینہ طور پر اپنی سفری تاریخ کا انکشاف نہیں کیا تھا اور اس بات کا بھی کہ اسے گھر میں قرنطینہ میں رہنے کو کہا گیا تھا۔ اسپتال کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ’’مریض نے داخلے کے وقت بار بار زبانی استفسار کے باوجود اپنی سفری تاریخ اور ضلع مجسٹریٹ [شمالی مغرب] کے ذریعہ دیے گئے گھر کے قرنطین کے بارے میں حقیقت کا انکشاف نہیں کیا اور اس نے مقررہ فارم میں غلط معلومات پیش کیں۔‘‘

سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز اس کی حالت بگڑ گئی اور پھر اسے وینٹیلیٹر پر رکھ دیا گیا۔ بعد میں اس نے اپنے غیر ملکی دورے کا انکشاف کیا۔ اور مزید کہا کہ وہ ان مسافروں کے ساتھ رابطے میں آئی تھی جنھوں نے کورونا وائرس کا مثبت تجربہ کیا ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اس کے کنبہ کے چار دیگر افراد بھی 10 اپریل سے 14 دن کے لیے گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔

خاتون کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ کا ابھی انتظار ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں 38 اموات کے ساتھ 1،600 سے زیادہ انفیکشن ہیں۔ ابھی تک اطلاعات کے مطابق دارالحکومت میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے 45 کارکنوں نے کورونا وائرس کے لیے مثبت جانچ کی ہے۔