مختصر مختصر: یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر مارچ رد کرنے سے کسانوں نے کیا انکار، دیگر اہم خبریں

  1. یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں نے ٹریکٹر مارچ کو رد کرنے سے انکار کردیا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ این آئی اے انھیں نشانہ بنا رہی ہے۔ دریں اثنا مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے دعوی کیا ہے کہ بیشتر کسان اور ماہرین زراعت نئے قوانین کے حق میں ہیں۔
  2. برطانیہ نے وزیر اعظم مودی کو جی 7 سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ بورس جانسن اس ملاقات سے قبل ہندوستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔ ہندوستان کے علاوہ آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کو بھی اس سمٹ میں دعوت دی گئی ہے۔
  3. وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 17 ریاستوں میں دوسرے دن 17،072 افراد کو ویکسین دی گئی ہے۔
  4. کسانوں کے گروپ نے سپریم کورٹ سے اپنے مقرر کردہ ماہرین کے پینل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ ’’قدرتی انصاف کے اصول‘‘ کے منافی ہے۔ بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی نے نشان زد کیا کہ پینل کے تمام ممبروں نے ماضی میں نئے قوانین کی حمایت کی ہے۔
  5. کانگریس کا کہنا ہے کہ ارنب گوسوامی کے واٹس ایپ چیٹس نے سیکیورٹی سے متعلق سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ کانگریس نے اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ پارٹی نے کہا کہ اس کی سینئر قیادت مکمل چیٹس پڑھنے کے بعد آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں ایک تفصیلی بیان دے گی۔
  6. مدھیہ پردیش میں نو افراد نے مبینہ طور پر ایک 13 سالہ بچی کے ساتھ متعدد بار اجتماعی زیادتی کی۔ سات ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ دو دیگر فرار ہیں۔
  7. افغانستان میں سپریم کورٹ کی دو خواتین ججوں کو کابل میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ طالبان نے اس واقعے میں کسی بھی طرح سے ملوث ہونے سے انکار کیا۔
  8. کلاسیکی موسیقار غلام مصطفیٰ خان کا 89 سال کی عمر میں انتقال۔ وزیر اعظم مودی اور متعدد موسیقاروں نے خراج عقیدت پیش کیا۔
  9. ناروے نے فائزر ویکسین پر تشویش کا اظہار کیا ہے کیوں کہ ویکسینیشن کے بعد 29 بوڑھے افراد کی موت ہوگئی ہے۔ فائزر نے کہا کہ وہ اموات کی تحقیقات کے لیے ملک کے محکمۂ صحت کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔