مختصر مختصر: وزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو ’’ترنگے کی توہین‘‘ سے دکھ پہنچا، دیگر اہم خبریں

  1. وزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ }}یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک کو ترنگے کی توہین سے دکھ پہنچا۔ وزیر اعظم نے یہ تبصرہ اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’من کی بات‘‘ میں کیا۔ تاہم حقائق کی جانچ کرنے والی ویب سائٹوں نے بتایا ہے کہ مظاہرین کے ذریعہ ترنگا نہیں اتارا گیا تھا۔
  2. صحافی مندیپ پونیا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی۔ انھیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ پنیا کو ہفتہ کی شام ایک کانسٹیبل کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں دہلی پولیس نے دارالحکومت کے سنگھو بارڈر سے حراست میں لیا تھا۔ دریں اثنا دہلی میں صحافیوں نے پولیس ہیڈ کوارٹرز کے سامنے مظاہرہ کیا اور پنیا کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
  3. یکم فروری سے سینما ہالوں اور تھیٹروں کو 100 فیصدی گنجائش کے ساتھ کھلنے کی اجازت دے دی گئی۔
  4. امت شاہ کا کہنا ہے کہ ’’ممتا بنرجی، جب انتخابات ہوں گے، تب تک تنہا رہ جائیں گی‘‘۔ مرکزی وزیر داخلہ کا یہ بیان مغربی بنگال کے سابق وزیر رجب بنررجیب کے بی جے پی میں شامل ہونے کے ایک دن بعد آیا ہے۔ رجیب بنرجی کے ساتھ ترنمول کانگریس کے پانچ دیگر رہنماؤں نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔
  5. دہلی کانگریس نے راہل گاندھی کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد پاس کی۔ گذشتہ ہفتے کانگریس نے کہا تھا کہ اس کے پاس جون تک نیا منتخب صدر ہوگا۔
  6. کسان کی موت سے متعلق ایک مضمون کو ٹویٹ کرنے کے لیے یوپی میں ’’دی وائر‘‘ کے ایڈیٹر سدھارتھ ورداراجن کے خلاف ایف آئی آر درج۔ مضمون میں مظاہرین کے اہل خانہ کے افراد کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا ہے کہ 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی کے دوران پولیس کی فائرنگ سے اس کی موت ہوئی۔ دریں اثنا ہفتہ کے روز دہلی، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور اور دیگر چھ صحافیوں کے خلاف ایک کسان کی موت کے بارے میں غیر تصدیق شدہ خبروں کو شیئر کرنے کے الزام میں، مقدمہ درج کرنے والی پانچویں ریاست بن گئی۔
  7. آرمی کے ذریعے ااسکول کو یوم جمہوریہ منانے پر مجبور کرنے کے دعویٰ کرنے والی دو ویب سائٹوں کے خلاف ایف آئی آر درج۔ تاہم ایف آئی آر درج ہونے سے قبل 30 جنوری کو اسکول انتظامیہ نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انھوں نے جشن منانے پر مجبور کیے جانے کی تردید کی تھی۔
  8. ڈاکٹر کفیل خان کا نام یوپی کے گورکھپور ضلع میں 81 ہسٹری شیٹرس کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ خان نے کہا کہ اتر پردیش کی صورت حال نے اس طرح کا رخ اختیار کر لیا ہے کہ ’’مجرموں کی نگرانی نہیں کی جاتی ہے، لیکن بے گناہ افراد کے نام ہسٹری شیٹ کھل جاتی ہے۔‘‘
  9. حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی عہدیداروں کو اب ہندوستان کے داخلی معاملات کے بارے میں آن لائن سیمینار میں شرکت کے لیے مرکز کی اجازت کی ضرورت ہوگی۔ مزید برآں ریاستی حکومت کے وزراء، سرکاری اہلکار، بشمول ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کو بھی اگر وہ کسی ایسے سیمینار میں بھی حصہ لینا چاہتے ہیں تو پہلے وزارت خارجہ کی اجازت لینی ہوگی۔
  10. عدالت نے سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے ’’کوویشیلڈ‘‘ کو بطور ٹریڈ مارک استعمال کرنے کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ اس ماہ کے شروع میں مہاراشٹر میں قائم دوا ساز کمپنی کٹیس بایوٹیک نے ایک مقدمہ دائر کیا تھا جس میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا سے کہا گیا تھا کہ وہ ٹریڈ مارک کا استعمال بند کردے۔