سی اے اے مخالف احتجاج کرنے والے مسلم کارکنان کی گرفتاری پر امریکی کمیشن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا

واشنگٹن، مئی 16: مذہبی آزادی کے لیے کام کرنے والی امریکی تنظیم ’’یونائیٹیڈ اسٹیٹ کمیشن براے بین الاقوامی مذہبی آزادی‘‘ یو ایس سی آئی آر ایف نے ہندوستان میں سی اے اے مخالف مظاہرین کی لاک ڈاؤن کے دوران گرفتاری کی مذمت کرے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ کمیشن نے صفورا زرگر کا حوالہ بھی دیا، جو کہ حاملہ ہیں۔

کمیشن نے ٹویٹ کر کے کہا ’’کوویڈ 19 بحران کے دوران یہ اطلاعات ہیں کہ حکومتِ ہند سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلم کارکنوں کو گرفتار کررہی ہے، جن میں صفورا زرگر بھی شامل ہیں، جو کہ حاملہ ہیں۔ اس وقت ہندوستان کو  قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔ احتجاج کے اپنے جمہوری حق پر عمل کرنے والوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔‘‘

کچھ مہینے قبل بھی امریکی کمیشن نے مذہبی آزادی کے تعلق سے ہندوستان کو امریکا کے ذریعے ایک ’’خاص تشویش‘‘ کا حامل ملک قرار دینے کی درخواست کی تھی۔