تشدد رکنے کے بعد سپریم کورٹ شہریت ترمیمی قانون کی سماعت کرے گی: چیف جسٹس بوبڈے

نئی دہلی، جنوری 9— چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے نے کہا ہے کہ اس معاملے پر تشدد رک جانے کے بعد عدالت شہریت ترمیمی قانون سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرے گی۔

لائیو لا کے مطابق چیف جسٹس نے وکیل ونیت ڈھنڈا کی ایک درخواست پر یہ تبصرہ کیا جنھوں نے متنازعہ شہریت قانون کو "آئینی” قرار دینے کی کوشش کی تھی۔

بینچ جو جسٹس بی آر گاوائی اور سوریہ کانت پر مشتمل تھی، نے تبصرہ کیا کہ "یہاں بہت زیادہ تشدد ہورہا ہے”۔

انھوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کے کسی عمل کو آئینی ہونے کی حیثیت سے کس طرح اعلان کریں؟ آئین سازی کا ہمیشہ ایک طریقہ ہوتا ہے! آپ کسی زمانے میں قانون کے طالب علم تھے، آپ کو معلوم ہونا چاہیے… بینچ نے کہا کہ عدالت کو کسی قانون کی صداقت کا فیصلہ کرنا ہے ، نہ کہ یہ اعلان کرنا کہ قانون آئینی ہے یا نہیں!