اہم خبریں: انسانی حقوق کمیشن کا یوپی کے لیس سربراہ کو نوٹس، 4 ہفتوں میں جواب طلب

انسانی حقوق کمیشن کا یوپی کے لیس سربراہ کو نوٹس، 4 ہفتوں میں جواب طلب

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) نے اتر پردیش کے ڈی جی پی کو ایک نوٹس جاری کیا ہے، جس میں چار ہفتوں کے اندر یوپی میں ریاستی حکام کے ذریعہ انسانی حقوق پامال ہونے کے واقعات سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔ اس معاملے میں شکایت کنندہ کی جانب سے کمیشن سے درخواست کرنے کے بعد کمیشن نے نوٹس جاری کیا۔

National Human Rights Commission issues a notice to the DGP, Uttar Pradesh seeking report over incidents of human rights violations by state authorities in UP within four weeks, after a complainant requested intervention of the Commission in the matter. #CitizenshipAmendmentAct

— ANI UP (@ANINewsUP) December 25, 2019

ملک میں اب بی جے پی کی حکومتیں جارہی ہیں: گہلوت

سیکر: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے وزیراعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ پر لوگوں کوگمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ملک کےعوام اب بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی )کی اصلیت سمجھ چکے ہیں اور ایک کے بعد ایک اسکی حکومتیں جارہی ہیں۔

گہلوت سیکر ضلع کے پلسانا میں کانگریس لیڈر نارائن سنگھ سے متعلق ایک تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے ۔انھوں نے کہاکہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ ملک کو گمراہ کررہے ہیں جبکہ ملک کا کسان تکلیف میں ہے ۔کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے ،نوجوانوں کو ملازمت دینے ،کالادھن واپس لانے سمیت کئی وعدے کیے لیکن آج کسان خودکشی کررہے ہیں ،لوگوں کو ملازمتیں جارہی ہیں ،کاروبار ٹھپ پڑے ہیں ،کالادھن واپس لانے کا نام ہی نہیں لیاجارہاہے ۔ملک میں ایسے حالات پیداہوگئے ہیں ۔

یوگی حکومت بےقصوروں کی مدد کرے: مایاوتی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے شہریت(ترمیمی) قانون کی مخالفت کے دوران اترپردیش میں پھوٹ پڑنے والے تشدد کی غیر جانبدرانہ جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے بے قصوروں کی مدد کے لئے حکومت کو آگے آنے کی اپیل کی ہے۔ مایاوتی نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’سی اے اے اور این آر سی مخالف تشدد میں سب سے زیادہ یو پی میں مظاہرین مارے گئے ہیں جس کی صحیح جانچ پڑتال کر کے اور ان میں جو افراد بے قصور ہیں ان کی مدد کے لئے حکومت آگے آئے تو یہ بہتر ہوگا۔

CAA/NRC विरोधी हिंसा में सर्वाधिक यूपी में मारे गए लोगों की सही जाँच-पड़ताल करके व इनमें जो लोग निर्दोष हैं उनकी मदद के लिए सरकार आगे आए तो यह बेहतर होगा।

— Mayawati (@Mayawati) December 25, 2019

یدی یورپا کا پولیس فائرنگ کے متاثرین کو معاوضہ نہ دینے کا اعلان

منگلور: کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے منگلور میں پولیس فائرنگ کے دو ہلاک شدگان کو 10-10 لاکھ روپے کے معاوضہ دینے کے اپنے حکم کو پلٹ دیا۔ یدی یورپا نے بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 19 دسمبر کو منگلور میں ہونے والے تشدد میں پولیس کی گولی لگنے سے دو ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو معاوضہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ دونوں مہلوکین مجرمانہ الزامات کا سامنا کر ر ہے تھے اور ایسے لوگوں کو معاوضہ دیئے جانے کی کوئی روایت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا’’معاوضہ کی ادائیگی کا فیصلہ ریاستی حکومت کی طرف سے سی آئی ڈی اور مجسٹریٹ تحقیقات کے مکمل ہونے کے بعد ہی لیا جائے گا‘‘۔

Karnataka Chief Minister BS Yediyurappa:
Compensation announced for the family of the two persons (who died during violence in Mangaluru during the anti-CAA protest) #CitizenshipAmendmentAct in Mangaluru will be decided only after the Crime Investigation Department inquiry. pic.twitter.com/56bY9SpByf

— ANI (@ANI) December 25, 2019

امت شاہ کی ضد کی وجہ سے ہو رہا این پی آر… نواب ملک

این سی پی لیڈر نواب ملک نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کی ضد کی وجہ سے این پی آر ہو رہا ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ ایک کمپنی کو ٹھیکہ دینے کے لئے 8 ہزار کروڑ برباد کرنے کے لئے ایک پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، نواب ملک نے کہا کہ قریب 95 فیصد لوگوں کے پاس آدھار کارڈ ہے، آدھار سے ہی مردم شماری کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ جن کے پاس آدھار نہیں ہے، ان کا آدھار بنانا چاہیے۔

عثمانیہ یونیورسٹی میں ایتھوپیائی طالب علم نے کی خودکشی

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں ایتھوپیائی طالب علم نے خودکشی کرلی۔ہاسٹل میں اس انتہائی اقدام کے لئے اس نے پالی تھیں کور کا استعمال کیا۔پولیس کے مطابق 32سالہ ایتھوپیائی نوجوان خالد مُلیٹا عثمانیہ یونیورسٹی کے انجینئرنگ کالج سے میکانیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کررہا تھا۔وہ تارناکہ میں واقع یونیورسٹی کے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس ہاسٹل میں اپریل 2019سے مقیم تھا۔اس کے دوستوں کے مطابق وہ ذہنی تناو کا شکار ہوگیا تھا اور چند ماہ قبل اپنے ملک بھی گیا تھا۔وہ نومبر میں شہر حیدرآباد واپس ہوا اور اپنی تعلیم جاری رکھا ہوا تھا۔اتوار کو اس کی ملاقات اس کے دوست زردوم سے ہوئی جو ملکاجگری علاقہ میں رہتا ہے۔

راہل گاندھی نے ملک کے باشندوں کو کرسمس کی مبارکباد دی

Merry Christmas to each and every one of you! pic.twitter.com/IjTcslOCgt

— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) December 25, 2019

پڑوسی سے اچھے برتاؤ کیلئے اس کے اچھے ہونے کا انتظار نہ کریں:پوپ فرانسس

ویٹی کن سٹی: عیسائی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ دنیا میں جو بھی مسائل ہیں انھیں بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ ویٹی کن میں کرسمس سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ دوسروں کی مدد کرنے سے پہلے دوسروں سے احترام نہ چاہیں، ہمسایہ و پڑوسی سے اچھے برتاؤ کے لئے اس کے اچھے ہونے کا انتظار نہ کریں۔ مرکزی تقریب سے خطاب میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ مت سوچیں کہ انسانیت سے محبت وقت کا ضیاع ہے، ہمت باندھیں، اعتماد مت کھوئیں اور امید کا دامن مت چھوڑیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کے لیےتحفہ بنیں، یہ عمل زندگی کو مقصد دیتا ہے۔

دہلی میں آج سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گے ہیمنت سورین

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے لیڈر ہیمنت سورین آج کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے آج دہلی میں ملاقات کریں گے، ہیمنت سورین حلف برداری تقریب کے لئے سونیا گاندھی کو دعوت دیں گے۔

Jharkhand Mukti Morcha leader Hemant Soren to meet Congress interim President Sonia Gandhi today to invite her for the swearing in ceremony. (file pics) #Jharkhand pic.twitter.com/dEZBL736wN

— ANI (@ANI) December 25, 2019

برکینا فاسو میں فوج کی مہم میں 60 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

اوگاڈوگو: مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے صوبہ سوم میں فوجی قافلہ پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے مہم چلائی جس میں 60 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ایک سیکورٹی اہلکار نے شناخت خفیہ رکھے جانے کی شرط پر یہ اطلاع دی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح کچھ نامعلوم مسلح افراد نے صوبے کے اربدا علاقے میں ایک فوجی قافلہ پر حملہ کر دیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے مہم چلائی جس میں تقریباً 60 دہشت گرد مارے گئے۔

As many as 35 civilians were killed after terrorists attacked a town in northern Burkina Faso on Tuesday, country’s President Roch Marc Kabore said, adding that the ensuing clashes with security forces left 80 terrorists dead

Read @ANI story | https://t.co/AYbn7slmsA pic.twitter.com/p8AWqvdg4l

— ANI Digital (@ani_digital) December 25, 2019