آپریشن سندور:حملے کے بعد پریس کانفرنس سے پیغام،کرنل صوفیا  توجہ کا مرکز بنی

دعوت ویب ڈیسک

نئی دہلی ،07 مئی :۔

آج بھارتی فوج نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے جواب میں پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور9 سے زیادہ ہدف کو تباہ کر دیا ۔اس حملے کے بعد پاکستان میں افراتفری کا ماحول ہے۔ دریں اثنا آپریشن سندور کی کامیابی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے بریفنگ کیلئے جن افسروں کو پیش کیا گیا ان کی تصاویر لوگوں کے درمیان توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران آپریشن سندور کی معلومات فراہم کرنے کیلئے جن افسران کو پیش کیا گیا ان میں دو خواتین افسران شامل تھیں۔ایک تھیں کرنل صوفیا قریشی اور دوسری خاتون آفیسر تھیں ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ۔جب پریس کانفرنس کے لئے صوفیا قریشی سامنے آئیں تو سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔چونکہ اس آپریشن کا نام آپریشن سندور تھا اس لئے اس پریس کانفرنس میں خواتین کمانڈروں نے اہم کردار ادا کیا اور اس پریس کانفرنس سے ملک کو ایک پیغام بھی گیا  دیا گیا ہے۔بظاہر اس  تصویر میں بہت خاص اشارہ ہے اور وہ یہ کہ موجودہ حکمراں طبقہ لاکھ ہندو مسلم کرے لیکن سچائی یہی ہے کہ ہندو مسلم کرنا سیاست ہے اور ہندو مسلم اتحاد  اس ملک کی حقیقت ہے۔

آپریشن سندور کے سلسلے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے  وکرم مسری نے  بھی وہی باتیں دہرائی جو پہلگام حملے کے بعد ملک کا انصاف پسند اور امن پسند طبقہ مسلسل کہہ رہا تھا اور خود لیفٹیننٹ جنرل کی بیوہ ونے نروال نے ملک سے اپیل کی تھی ۔وکرم مسری نے کہا کہ پہلگام میں حملے کا مقصد جموں کشمیر میں قائم ہو رہی امن اور ترقی کو روکنے کیلئے کیا گیا تھا اور حملہ آور نے اہل خانہ کے سامنے گولی مار کر معمول پر لوٹ رہی کشمیری زندگی کو ختم کرنے کا پیغام دیا تھا۔سیاح پھر سے کشمیر میں اقتصادی طور پر مضبوطی کی بنیاد بن رہے تھے۔ مذہب پوچھ کو گولی مارنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   اس حملے کا مقصد جموں وکشمیر اور ملک کی دیگر ریاستوں میں فرقہ وارانہ ماحول بھی خراب کرنے کا مقصد تھا۔لیکن ملک کے امن پسند طبقہ اور عوام نے دہشت گردوں کے اس مقصد کو نا کام بنا دیا۔

اس دوران کرنل صوفیا قریشی اور ونگ کمانڈر وویومیکا سنگھ  نے مل کر پاکستان کی جم کر پول کھولی اور پوری تفصیل عام کے سامنے بیان کی ۔انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن در اصل پہلگام حملے میں مارے گئے 26 بے گناہوں کی موت کا بدلہ تھا ۔ اس حملے میں کسی معصوم شہری کو نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ دہشت گردی کے ٹھکانے پر حملہ کیا گیا ۔صوفیا قریشی ہندوستانی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر تعینات ہیں جبکہ ویومیکا سنگھ بھارتی فضائیہ میں ونگ کمانڈر ہیں۔

کون ہیں صوفیا قریشی:

کرنل صوفیا قریشی لمبے وقت سے صبر اور جرات کی مثال ہیں۔ انہوں ے پونے میں منعقد فوجی مشق ایکسر سائز 18 میں بھارتی فوجی دستے کی کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون افسر کے طور پر تاریخ رقم کیا تھا ۔دو مارچ سے8 مارچ ت پونے میں منعقد اس جنگی مشق میں 18 ممالک نے حصہ لیا جس میں آسیان کے ممبران ممالک کے ساتھ ساتھ جاپان،چین ،روس ،امریکہ ،جنوبی کوریا،نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسے ممالک شامل تھے۔صوفیا کے گھر سے اور بھی کئی لوگ فوج میں رہے ہیں۔ ان کے دادا آرمی سے ریٹائرڈ تھے جبکہ صوفیا کی شادی میکینائزڈ انفینٹری کے ایک افسر سے ہوئی ہے۔  صوفیا نے بایو میٹرک کیمسٹری میں پوسٹ گریجویٹشن کیا ہے ،سال 2006میں اقوام متحدہ کے کانگو امن مشن کا حصہ رہیں۔گزشتہ چھ سال سے لگا تار پیس کیپینگ آپریشنوں جڑی رہیں۔1999 میں شارٹ سروس کمیشن سے فوج میں داخل ہوئیں۔

 

ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ

ویومیکا سنگھ بچپن سے ہی بھارتی فضائیہ میں جانا چاہتی تھیں وہ بھارتیہ فضائیہ میں ہیلی کاپٹر پائلٹ ہیں۔ انہیں جوکھم بھرے علاقوں میں بطور بھارتی فضائیہ پائلٹ پرواز کرنے کا کافی تجربہ ہے۔ اب تک وہ ڈھائی ہزار سے زیادہ گھنٹے کی پرواز کا تجربہ حاصل کر چکی ہیں۔ ویومیکا شمال مشرقی ریاستوں اور جموں و کشمیر جیسے مشکل علاقوں میں چیتا اورچیتک جیسے ہیلی کاپٹر کو اڑا چکی ہیں۔ وہ کئی ریسکیو مشن کو بھی کامیابی کے ساتھ انجام دے چکی ہیں۔ نوبر2020 میں انہوں نے اروناچل پردیش میں ایک کافی سخت مشن کی قیادت کی تھی اور لوگوں کی جان بچائی تھی۔